Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی ڈاکٹر خضر حیات کا کارنامہ ،غدود کا جدید علاج متعارف کرا دیا | زرائع نیوز

پاکستانی ڈاکٹر خضر حیات کا کارنامہ ،غدود کا جدید علاج متعارف کرا دیا

لاہور: بڑھے ہوئے پروسٹیٹ (غدود) کے علاج اور آپریشن کیلئے پاکستان میں پہلی بار جدید طریقہ ریزم متعارف کرا دیا گیاہے۔پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج کے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر خضر حیات گوندل نے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں مریض کی اوپن سرجری کے بجائے محض واٹر سٹیم ا نجیکشن لگا کر بڑھے ہوئے غدود کا پروسیجر کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

پروفیسر خضر حیات کا کہنا تھا کہ ریزم جدید طریقہ علاج سے سرجری 30منٹ سے کم وقت میں مکمل ہونے سے مریض کو ایک دن بھی ہسپتال میں قیام نہیں کرنا پڑتا اور نہ ہی ادویات لینے کی ضرورت پیش ہوتی ہے۔