Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی عرب میں بچے کی پیدائش، 57 سالہ رؤف صدیقی والد بن گئے | زرائع نیوز

سعودی عرب میں بچے کی پیدائش، 57 سالہ رؤف صدیقی والد بن گئے

ایک برس قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وزیر رؤف صدیقی کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس اپریل 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ایم کیو ایم رہنما کے گھر بیٹے کی ولادت دو روز قبل ہوئی۔

اُن کے بیٹے کی پیدائش سعودی عرب میں ہی ہوئی اس لحاظ سے وہ عربی بچے کے والد بن گئے۔

رہنما ایم کیوایم عبدالرؤف صدیقی کا نکاح مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں ہوا، نکاح شیخ صالح زین العابدین نے پڑھایا تھا، جبکہ اُن کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا تھا۔

شادی کے بعد سے 56 سالہ روف صدیقی سیاسی طور پر غیر متحرک ہوگئے ہیں اور وہ اب زیادہ تر وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی گزارتے ہیں۔ عبدالرؤف صدیقی کا نکاح حرم شریف میں آفاق خان کی صاحبزادی ماہ نور سے ہوا تھا، ان کے نکاح میں ایم کیو ایم رہنما عبدالحسیب، خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم سعودی عرب کے آرگنائزرکفیل صدیقی بھی شریک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ رؤف صدیقی سانحہ بلدیہ کیس میں ملوث ہیں جس میں گزشتہ تین سماعتوں سے اہم پیشرفت سامنے آرہی ہے، گزشتہ سماعت پر پروڈکشن مینیجر نے مجسٹریٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بھتہ نہ دینے کے چکر میں فیکٹری کو آگ لگائی، گواہ نے بتایا کہ زبیر چریا سے اُس کی خود بات ہوئی تھی کہ ایک کروڑ روپے لے کر معاملہ رفع دفع کرو مگر وہ نہ مانا اور فیکٹری کو آگ لگادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے رؤف صدیقی کو مبارک باد پیش کی اور بچے کی صحت کے لیے دعا بھی کی۔