Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مریم نواز کا پنجاب اسمبلی کیلیے انتخاب لڑنے کا فیصلہ | زرائع نیوز

مریم نواز کا پنجاب اسمبلی کیلیے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ: مسلم لیگ کی ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گوجرانوالہ سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع ن لیگ گوجرانوالہ کے مطابق مریم نواز حلقہ پی پی 63 سے انتخاب لڑیں گی ، مریم نواز نے پی پی 63 کے انتخابی فارم بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

فارم ن لیگ کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ کے ذریعے وصول کیے گئے ہیں ، مریم نواز کے کاغذات کل ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے۔

شعیب بٹ نے مریم نواز کے فارم وصول کرنے کی تصدیق کردی۔سال 2018 کے انتخابات میں حلقہ پی پی 63 سے اشرف انصاری ایم پی اے منتخب ہوئے تھے،اشرف انصاری ن لیگ کے منحرف اراکین میں شامل رہے اور بعد میں ن لیگ میں واپس آ گئے تھے ۔ حمزہ شہباز نے پی پی146,پی پی 147،پی پی163 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور کے3حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔