Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس، کوریج کرنے پر اہلکاروں‌ کا صحافی پر تشدد

پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس، کوریج کرنے پر اہلکاروں‌ کا صحافی پر تشدد

کراچی میں واقع سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سی ٹی ڈی اہلکار آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے کوریج کرنے پر میڈیا نمائندے پر دھاوا بول دیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے نیوز ون کے رپورٹر شوکت کورائی کو حراست میں لینے کی بھی کوشش کی جبکہ ڈیڈیو بنانے پر اُس کا مبوائل بھی چھینا جس میں انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔

سی ٹی اہلکاروں نے عدالتی احاطے میں ہی رپورٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اُس کے کپڑے پھاڑ دیے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے عدالتی عملے نے معاملے میں مداخلت کی اور سی ٹی اہلکاروں سے صحافی کو چھڑوایا جس کے بعد وہ موبائل لے کر فرار ہوگئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور سابق اے آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو و دیگر خلاف توہیں عدالت کا کیس زیر سماعت ہے، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی ہائيکورٹ ميں ميڈيا کوريج رکوانے کی کوشش کی۔

یہ بھی واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی پولیس نے ہائیکورٹ میں میڈیا پر حملہ کیا تھا۔

دوسری جانب صحافتی تنظیموں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کی فوری برطرفی کا مطالبہ کردیا۔