Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈنمارک میں ایک مرتبہ پھر قرآن پاک کی بے حرمتی | زرائع نیوز

ڈنمارک میں ایک مرتبہ پھر قرآن پاک کی بے حرمتی

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی( نعوذ باللہ) بے حرمتی کردی گئی۔ ساتھ ہی ترکیہ کے پرچم کے خلاف اشتعال انگیز حملہ بھی کیا گیا ہے۔

ترکیہ کے کوپن ہیگن سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم اور ترکیہ کے پرچم پر دوبارہ حملہ ڈنمارک کے اسلامو فوبیا اور انتہائی قوم پرست اور شدت پسند پیٹریوٹرن گار لائیو (پیٹریئٹس آن ائیر) نامی گروپ کے ایک رکن نے کیا۔ترک میڈیا کے مطابق اسلام مخالف بینرز کے ساتھ دین اسلام سے متعلق نازیبا نعرے لگائے گئے۔

گستاخ شخص نے یہ لمحات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لائیو شیئر کئے۔ڈنمارک میں ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے دائرہ کار میں جمعرات کو ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو ووٹ ڈالنے کیلئے سفارتخانے جانے والے ترک رائے دہندگان نے اس اشتعال انگیزی پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ترک شہری کو ڈنمارک کی پولیس کی جانب سے اس وقت مداخلت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے ترک پرچم زمین سے اٹھاتے ہوئے گستاخ کو خبردار کیا۔ڈنمارک پولیس نے ترک شہری کو خبردار کیا کہ اس معاملہ میں مداخلت نہ کریں۔

اسلام مخالف اور انتہائی قوم پرست اس گروپ نے ڈنمارک میں 24 اور 31 مارچ اور 14 اپریل کو بھی ترکیہ کے کوپن ہیگن سفارتخانے کے سامنے ( نعوذ باللہ ) قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی ۔