Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمان کے قونصل جنرل کا التمش اسپتال کا دورہ، سہولیات کے معترف | زرائع نیوز

عمان کے قونصل جنرل کا التمش اسپتال کا دورہ، سہولیات کے معترف

کراچی: سلطنت عمان کے قونصل جنرل انجنئیر سمی عبداللہ سلیم الخنجری نے کہا ہےکہ خوشی ہے کراچی میں عالمی معیار کے اسپتال موجود ہیں۔

وہ کلفٹن میں التمش اسپتال کے دورے کےبعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، قبل ازیں مہمانوں کو اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔

عمان کے سفارتکار نے کہا کہ التمش اسپتال نے سب سے زیادہ نا صرف متاثر کیا، بلکہ اسپتال دور جدید کی طبی سہولیات سے آراستہ ہے، اس موقع پر ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ اسپتال ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں۔

اسپتال کو آپریشنل ہوئے صرف 4 سال ہوئے ہیں تاہم بہترین اسپتالوں میں شمار ہونے لگا ہے، بعد ازاں عمان کے قونصل جنرل نے التمش گروپ کی سی ای او ڈاکٹر شاہینہ التمش سے بھی ملاقات کی۔