ایم کیو ایم کو کس کے ساتھ انضمام میں‌ زیادہ فائدہ ہوگا؟ معروف صحافی کا معنی خیز بیان

کراچی سے تعلق رکھنے نوجوان صحافی حسن عباس نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو کسی دھڑے یا گروپ سے نہیں عوام سے ضم ہونا ہے۔

واہ پاکستان پوڈ کاسٹ میں میزبان علی رضا کے ساتھ گفتگو میں نوجوان صحافی نے انضمام کے سوال پر کہا کہ ’ایم کیو ایم کو اب عوام میں ضم ہونا ہے کیونکہ اب شہریوں کے دکھ درد بڑھتے چلے جارہے ہیں۔

حسن عباس نے کہا کہ ’عوامی نمائندہ عوام میں اچھا لگتا ہے، جب عوامی سیاست کررہے ہوتے ہیں تو عوام کے درمیان ہونا چاہیے اور انہیں تو اب عوام میں جاکر بیٹھنا چاہیے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ایم کیو ایم پاکستان کو اب پریس کانفرنس نہیں بلکہ سڑکوں پر احتجاج کرنا چاہیے اور جس شہر میں اتنے مسائل ہوں تو انہیں سونا ہی نہیں چاہیے‘۔

آپ علی رضا کا مکمل انٹرویو واہ پاکستان کے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں: