اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا 14 مئی کو انعقاد کھٹائی میں پڑگیا، الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روک دیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےبیلٹ پیپرز اور تصاویر والی ووٹرز لسٹیں فوری طور پر نہ چھاپنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اتوار تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع نہ ہوئی تو 14 مئی کو انتخابات کا انتظام نہیں ہوسکے گا۔
الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کےلئے کم از کم 14 روز درکار ہونگے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کی عدم فراہمی کیوجہ سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی نہیں کی، الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی،ترسیل کیلئے کم از کم ڈیڑھ ارب روپے درکار ہیں۔