کراچی : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے آنے والی پولیس سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا تصادم ہوا ہے۔پولیس نے عمران خان کے گھر کے گیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا اور کچھ پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر کے لے جا رہی ہے، ایک پولیس اہلکار پتھر لگنے سے زخمی ہوا ہے۔
پولیس کی جانب سے اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔ پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کے بالکل قریب پہنچی تو ڈنڈے بردار پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا، پولیس کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پر صرف واٹر کینن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان اپنے چیئرمین کی گرفتاری روکنے کے لیے زمان پارک میں بڑی تعداد میں جمع ہیں۔پولیس نے جیسے ہی زمان پارک کی جانب پیش قدمی کی پی ٹی آئی کے کارکن سامنے آ گئے جنہوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا، خوب شور شرابہ اور نعرے بازی بھی کی۔
زمان پارک میں کشیدگی پھیل گئی، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن پولیس کے سامنے آ گئے، پولیس کی جانب سے زمان پارک میں موجود واٹر کینن استعمال کی جا رہی ہے۔
