Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جمعرات کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان | زرائع نیوز

جمعرات کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

کراچی : محکمۂ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ 16 مارچ کو بلوچستان میں بارش کا سبب بننے والا مغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر جمعرات کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ کے اضلاع جامشور، دادو، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار میں 17 سے 20 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، بدین اور ٹھٹھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے، بارش کے دوران گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔