Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قائد آباد میں پلاٹ کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ, 2 افراد زخمی | زرائع نیوز

قائد آباد میں پلاٹ کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ, 2 افراد زخمی

کراچی : قائد آباد میں پلاٹ کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ اس دوران پولیس ریفری بنی رہی۔

جھگڑے اور ہاتھا پائی کے دوران پولیس اہلکاروں کی موجودگی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو کے مطابق جھگڑے کی اطلاع پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، پولیس کے پہنچنے پر تصادم ہو گیا۔

ویڈیو میں میں ہاتھا پائی کے دوران پولیس اہلکار تماشہ دیکھتے نظر آ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق مدینہ ٹاؤن میں پلاٹ پر قبضے کا تنازع مختار تنولی اور وسیم کے مابین ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد مختار اور مدثر زخمی ہو گئے، جبکہ اس دوران پولیس اہلکار تماشائی بنے رہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔