صنعت کار قومی معیشت میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری

صنعت کار قومی معیشت میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری

اس کردار کو مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے کی خواہش لئے آیا ہوں ،ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب

کراچی۔۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ایف پی سی سی آئی(FPCCI)تاجروں و صنعت کاروں کی بڑی انجمن ہے۔ بلاشبہ اس ادارہ کے ممبران قومی معیشت میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں

اس کردار کو مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے کی خواہش لئے آیا ہوں اس ضمن میں وفاق میں تاجر برادری کی موثر نمائندگی کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تحارت پاکستان ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں تاجر ، صنعت کار ، اعلی حکام اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ میں یہاں گورنر نہیں بلکہ ایک بزنس مین کے طور پر حاضر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ انڈسٹریل لائزن کمیٹی میں فیڈریشن کے مزید نمائندے شامل کئے جائیں گے

جبکہ وزیراعظم پاکستان کو بھی تجویز دی ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کو منسٹر آف اسٹیٹ کا درجہ دیا جائے، اس سے تاجروں کے مسائل کی سنوائی اور حل نکل سکے گا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ہم سب کی ترجیح صنعت و تجارت کے لئے ماحول کو سازگار بنانا ہے جبکہ میں وفاقی ،صوبائی حکومتوں اور فیڈریشن کے مابین پل کا کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں سے میرا رشتہ بہت مضبوط ہے اور میں ذاتی طور پر ان کے مسائل سے واقف ہوں، منصب سنبھالتے ہی مکمل سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہوں

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاو س کے دروازے تاجر، صنعت کاروں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ گورنرسندھ نے تجویز دی کہ آج آئی ٹی کا دور ہے،فیڈریشن بھی اپنا یو ٹیوب چینل بنائے اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 22 خاندانوں کا سنتے آرہے ہیںیہ سوچنا ہے کہ یہ 2200 یا 22000 کیوں نہیں ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف سازش کو سمجھیں یہ ہمارے محافظ ہیں،ان کے باعث ہم سکون سے سوتے ہیں۔ گورنرسندھ نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کو تجویز دی کہ خواتین کو بھی ایف پی سی سی آئی کا صدر بننا چاہئے ،ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی فعالیت میں ادارہ کو درپیش مشکلات ہیں امید ہے کہ گورنرسندھ ان مشکلات کے حل کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں: