ادارہ ترقیات کراچی انتظامیہ کاجبری نوٹس.کےڈی اےایمپلائز یونین وفد کی مکینوں کےڈی اے اسٹاف کالونی ویلفیئرایسوسی ایشن کےعہدیدران سے ملاقات

کے ڈی اے فلیٹس کے رہائشیوں کو ادارہ ترقیات کراچی انتظامیہ کی جانب سے جبری نوٹس کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس منعقد

کے ڈی اے اسٹاف کالونی کے رہائشی 1970ء سے آبادہیں یہ کالونی ماسٹر پلان کے لے آئوٹ پلان
(LAY OUT PLAN)میں ایس ٹی ویلفیئرپلاٹ شو کررہی ہے

فلیٹ کے رہائشیوں کو اس بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ آ پ لوگ پریشان نہ ہوں کے ڈی اے ایمپلائز یونین آ پ کے ساتھ کھڑی ہے

کراچی…..کے ڈی اے فلیٹس کے رہائشیوں کو ادارہ ترقیات کراچی انتظامیہ کی جانب سے جبری نوٹس کے ڈی اے ایمپلائز یونین کی شدید الفاظ میں مذمت کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ہنگامی کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس یونین آفس میں منعقد کیا گیااجلاس میں ڈی اے ایمپلائز یونین کے چیرمین محمد عبدالمعروف ،صدر ندیم کھو کھر ڈپٹی جنرل سیکریٹری قمر عباس شریک تھے

اس موقع پر یونین کے چیئرمین محمد عبدا لمعروف نے کہا کہ کے ڈی اے فلیٹ کے رہائش پذیر ملازمین کو کے ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ایک نوٹس جاری ہوا ہے اس نوٹس کی کے ڈی اے ایمپلائز یونین پر زور مذمت کرتی ہے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سیکرٹری کے ڈی اے اور ڈائریکٹر اسٹیٹ سے بات چیت کے ذریعے اس نوٹس کو واپس لیا جائے گا لہذا کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے ڈی اے فلیٹ کے رہائشیوں کو اس بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ آ پ لوگ پریشان نہ ہوں کے ڈی اے ایمپلائز یونین آ پ کے ساتھ کھڑی ہے

کے۔ ڈی۔ اے ایمپلائز یونین وفد نے کے ڈی اے فلیٹ کے مکینوں اور کے ڈی اے اسٹاف کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر عباسی اور آل سندھ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ انچارج نویدانور صدیقی سے بھی اس مسئلے پر بات کی۔ ملاقات میں کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے چیرمین محمد عبدالمعروف، صدر ندیم کھو کھر۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری قمر عباس اور کے ڈی اے اسٹاف کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفری،صدر لال شاہ جوائنٹ سیکرٹری حسن رضاسے ملاقات کی موجود تھے

اس موقع پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے چیرمین محمد عبدالمعروف نے کہا کہ کے ڈی اے فلیٹ کے رہائش پذیر ملازمین کو کے ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ایک نوٹس جاری ہوا ہے۔ اس نوٹس کی کے ڈی اے ایمپلائز یونین پر زور مذمت کرتی ہے اور کے ڈی اے اسٹاف کالونی کے رہائشی 1970ء سے آبادہیں یہ کالونی ماسٹر پلان کے لے آئوٹ پلان (LAY OUT PLAN)میں ایس ٹی ویلفیئرپلاٹ شو کررہی ہے،لہذا یہاں پر کوئی کمرشل پرو جیکٹ تعمیر نہیں ہوسکتا۔

کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر ندیم کھو کھر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری قمر عباس نے کے ڈی اے اسٹاف کالونی کے رہائشیوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ انتظامہ سے اس نوٹس کو منسوخ کرائیں گے اور کے ڈی اے ایمپلائز یونین ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ سیکرٹری کے ڈی اے خالد ظفر ہاشمی ، اور ڈائریکٹر اسٹیٹ شکیل صدیقی سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ کے ڈی اسٹاف کالونی کے رہائشیوں کوملنے والے نوٹس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نظر ثانی کریں اور اس نوٹس کو واپس لیں