Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم فراڈ، منتظمین کا الاٹیز کو پوری رقم ادا کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم فراڈ، منتظمین کا الاٹیز کو پوری رقم ادا کرنے کا اعلان

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم فراڈ، منتظمین کا الاٹیز کو پوری رقم ادا کرنے کا اعلان

کراچی: شہر قائد میں بننے والی فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کی انتظامیہ اور بلڈر نے پلاٹ یا فلیٹ بک کروانے والے عوام کو رقم واپس دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

پاکستان ایئرفورس مینجمینٹ اور میگزم گروپ کے سربراہ چوہدری تنویر بلڈر نے فضائیہ اسکیم میں مکان بک کروانے والے 600 الاٹیز کو 16 ارب روپے فوری طور پر واپسی کرنے کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق جعلسازی کا سامنا کرنے والے جن لوگوں کو پیسے واپس کیے جائیں گے اُن میں عام شہری اور آرمڈ فورسز کے لوگ ہیں جنہوں نے قسط وار اپنے مکان بک کروائے تھے۔ نیب نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جس کے دوران 13 ارب پچاس کروڑ روپے کے اکاؤنٹ کو منجمد کیا گیا۔

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم فراڈ، عدالت نے پہلا دھچکا دے دیا

ہاؤسنگ اسکیم کی انتظامیہ نے نیب کو یقین دہانی کرائی کہ وہ درخواست گزاروں کو 100 فیصد رقم واپس کرے گی، اس وقت نیب کے پاس 6 ارب کے اثاثے زمین، مشینری اور دیگر کی صورت میں موجود ہیں جبکہ انتظامیہ کو تین ارب کی لابیلیٹیز بھی ادا کرنا ہے۔