Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرونا سے متاثرہ افراد کی تلاش کے لیے آئی ایس آئی کا ٹریسنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں، عمران خان | زرائع نیوز

کرونا سے متاثرہ افراد کی تلاش کے لیے آئی ایس آئی کا ٹریسنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں، عمران خان

آئی ایس آئی کا ٹریسنگ سسٹم کیا ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزٹیلی تھون میں شرکت کے بعد آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں اُن کی چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے دونوں سربراہان سے داخلی اور خارجہ امور پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر ملک میں کرونا اور رمضان کی آمد کے حوالے سے بھی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں صحافیوں اور ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ کرونا کے مریضوں کی تلاش کے لیے حکومت آئی ایس آئی کا ٹریسنگ سسٹم استعمال کررہی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی نے یہ سسٹم دہشت گردوں کی تلاش کے لیے تیار کیا جو اب کرونا کے مریضوں کو سامنے لانے میں بھی مدد کررہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کاروبار کھولنے یا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم لوگوں کو تلاش کر کے اُن کے ٹیسٹ کریں تاکہ مریضوں کی درست تعداد سامنے آئے اور پھر اُن کا علاج کر کے