رمضان آغاز، مسجد الحرام کے مطاف میں نماز تراویح کی ادائیگی
مکہ / مدینہ: سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں اور دنیا کے مختلف ممالک میں گزشتہ روز رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد نماز تراویح ادا کی گئی، مسجد الحرام کی انتظامیہ نے ماہ صیام کے چاند کا اعلان ہوتے ہیں مطاف میں کھڑی تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر طواف کی اجازت دے دی۔
چاند نظر آنے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کے اجتماعات ہوئے، حرم میں شیخ عبدالرحمان السدیس اور شیخ شریم نے تراویح کی جماعت کرائی جبکہ مسجد نبوی میں شیخ بدیر اور دوسرے ساتھیوں نماز ادا کی۔
https://youtu.be/EZX1EtE4TAs