Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بختاور بھٹو کی33ویں سالگرہ، بلاول کی دبئی آمد | زرائع نیوز

بختاور بھٹو کی33ویں سالگرہ، بلاول کی دبئی آمد

کراچی: سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹواور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بدھ کو اپنی 33ویں سالگرہ منائی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو اپنی بہن بختاور بھٹو کی 33ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے کراچی سے دبئی پہنچے اور مبارکباد پیش کی۔25 جنوری 1990 کو پیدا ہونے والی بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر ہیپی برتھ ڈے بی بی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن کو جیالوں کی جانب سے ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ہیپی برتھ ڈے بی بی ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل ہو گیا جس میں ان کی بچپن سے لے کر اب تک کی ان دیکھی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔