Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
پوپ نے ہم جنس پرستی کی حمایت کردی، چرچ آنے کی اجازت دیدی |

پوپ نے ہم جنس پرستی کی حمایت کردی، چرچ آنے کی اجازت دیدی

ویٹی کن سٹی : پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ LGBTQ لوگوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے۔

ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم جنس پرست ہونا کوئی جرم نہیں اور اسے جرم قرار دینے والے قوانین غیر منصفانہ ہیں۔ خدا اپنے تمام بچوں سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسے کے وہ ہیں۔ اس لیے ہم جنس پرستوں کے خلاف کسی بھی امتیازی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔

پوپ فرانسس نے تسلیم کیا کہ دنیا کے کچھ حصوں میں کیتھولک بشپ ہم جنس پرستی کو گناہ سمجھتے ہوئے اسے جرم تسلیم کرنے والے قوانین کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے ایسے کیتھولک بشپ کے ان رویوں کو ثقافتی پس منظر سے منسوب کیا اور کہا کہ ان بشپس کو ہر ایک (جنس) کے وقار کو پہچاننے کے لیے فکری تبدیلی کے عمل سے گزرنے کی ضرورت ہے۔پوپ فرانسس نے زور دیا کہ ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والے بشپس کو رحم، درگزر اور مہربانی سے کام لینا چاہیے جیسے کہ خدا ہم میں سے ہر ایک پر مہربانی کرتا ہے۔دنیا بھر میں تقریباً 67 ممالک ہم جنس پرستی کو مجرم قرار دیتے ہیں اور ان میں سے 11 ممالک میں اس کی سزا موت ہے۔