Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
مسجد الحرام میں تین لاکھ سے زائد پاکستانی اعتکاف میں بیٹھ گئے |

مسجد الحرام میں تین لاکھ سے زائد پاکستانی اعتکاف میں بیٹھ گئے

ریاض: (شہزاد عالم سے ) تین لاکھ ساٹ ہزار فرزندان توحید کعبہ شریف میں اعتکاف میں بیٹھ گئے ، زیادہ رش ہونے کے وجہ سے لاکھوں لوگ اعتکاف بیٹھنے سے محروم ،ایک ہی روز میں رجسٹریشن مکمل کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امسال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مکہ مکرمہ میں تین لاکھ ساٹھ ہزار فرزندان توحید اعتکاف کیلیے بیٹھ گیے جن میں تین لاکھ پچاس ہزار پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان اور دبئی اور دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں جبکہ دس ہزار مقامی لوگوں کی رجسٹریشن کی گئی۔

اس سال رجسٹریشن صرف ایک ہی دن میں مکمل ہوئی اور تین لاکھ ساٹھ ہزار لوگوں نے ایک ہی دن رجسٹریشن کی زیادہ رش ہونے کے وجہ سے لاکھوں لوگ اعتکاف بیٹھنے سے محروم رہ گئے جبکہ اس سال دیگر ممالک میں کمپیوٹرائز رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی۔

مسجد الحرام میں معتکفین کیلیے خصوصی مقامات مختص کیے گئے ہیں جبکہ کچھ ہالز میں اجتماعی اعتکاف بھی کیا جارہا ہے۔