کلبھوشن کیس:‌ پاکستان 17 جولائی کو کیا کرے گا؟‌ اہم اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پہلی بار اپنا جواب جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی جانب سے جواب وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فریحہ بگٹی جواب جمع کرائیں گی، جو نیدر لینڈ کے شہر دی ہیگ پہنچ چکی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 400 سے زائد صفحات پر مشتمل پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے جس میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دئیے گئے ہیں۔

کلبھوشن کیس کا معاملہ عدالت انصاف جانے کے بعد پاکستان کی جانب سے 17 جولائی کو پہلا جواب الجواب جمع کرایا جائے گا جس میں بھارتی سوالات اور اعتراضات پر تفصیل سے جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کلبھوشن کیس میں پاکستان نے جواب دسمبر 2017 میں جمع کرایا تھا۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ پاکستان عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کیس سے متعلق جواب جولائی میں جمع کرائے گا، کلبھوشن کو کسی صورت بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔