Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کوٹا سسٹم خاتمے کے لیے پاکستان قومی موومنٹ عدالت پہنچ گئی | زرائع نیوز

کوٹا سسٹم خاتمے کے لیے پاکستان قومی موومنٹ عدالت پہنچ گئی

کراچی: سندھ میں‌ طویل عرصے پہلے نافذ کیے گئے کوٹہ سسٹم کے خلاف پھر سے آواز اٹھا دی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں صوبے بھر میں کوٹہ سسٹم کے نفاذ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست پر سماعت فل بینچ 6 جون کو کرے گا۔

پاکستان قومی موومنٹ کے اقبال کاظمی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کوٹہ سسٹم سے گروہ بندی اور عوام میں نفرت بڑھ رہی ہے۔ تمام سرکاری اداروں میں ملازمتوں اور تعلیم کے حصول کے لئے کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ضروری ہے درخواست میں وفاق اور سندھ حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے صوبہ سندھ میں‌ تقریبا 45 سال سے کوٹہ سسٹم نافذ ہے جس کے تحت ملازمتوں میں‌ دیہی علاقوں‌سے تعلق رکھنے والوں‌ پر شہری آبادی پر فوقیت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے معاشرے عدم مساوات بڑھتی جارہی ہے.