اے ڈی خواجہ اور سندھ حکومت میں‌ تنازع شدت اختیار کرگیا

کراچی: آئی جی اور سندھ حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں آفس مانگ لیا۔ سندھ حکومت نے تحریری درخواست لکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی کو تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وزیرداخلہ کا دفتر اب پولیس ہیڈ کوارٹر میں پوگا، اے ڈی خواجہ شہر چھوڑنے یا دورے کرنے سے قبل وزارتِ داخلہ سندھ کے عملے سے اجازت طلب کریں گے۔

پولیس افسران کا کہناہےکہ آئی جی کا حکم ہوگا تو دفتر خالی کردیں گے۔ پولیس افسران نےمزید بتایا کہ دفتر کے حوالے سے ابھی تک احکامات نہیں ملے۔