پشاور: سرکاری ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے معاملات طے کرلیے جن کے تحت حکومت کو آئندہ پانچ سالوں میں ایک کھرب ڈالر سے زائد قرض ملے گا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک سمیت چار دیگر عالمی مالیاتی ادارے مرحلہ وار مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبائی حکومت کو قرض فراہم کرے گی۔
تحریک انصاف کی حکومت صوبائی اقتدار ملنے کے بعد سے تاریخ کا سب سے بڑا قرض لے گی، 2007 سے 2013 تک اے این پی اور پیپلزپارٹی نے میگا پراجیکٹس سمیت مختلف مد میں 27.535 ارب روپے قرض حاصل کیا تھا تاہم صرف پانچ سال کے دوران پی ٹی آئی حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے 144.33 ارب ڈالر قرض لیا۔ قرضوں کی نئی قسط ملنے کے بعد حکومت 1356.44 ارب روپے کی مقروض ہوجائے گی۔

