کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہیڈکانسٹیبل محمد اختر کے قتل کیس میں نامزد کامران مادھوری کو بے گناہ قرار دے دیا۔
عدالت نے ایم کیو ایم کے سہیل آرائیں کو بھی عدم شواہد کی بنا پر بے گناہ قرار دیتے ہوئے دونوں کو بری کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنان کو قتل کرنے کے الزام میں عدالت نے سعید بھرم و دیگر کے خلاف مقدمے کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔
