بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے ایودھیا میں ایک شخص گائے سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گجرات کے شہر ایودھیا میں ایک شخص کو کرتالیہ بابا آشرم کے حکام اور رضاکاروں نے باڑے میں گائے کا ریپ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
گھناؤنا عمل کرنے والے شخص کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، رضا کاروں نے دیکھا کہ ایک شخص گائے کو ریپ کر کے باڑے سے جارہا تھا اُس کے بعد وہاں پر نگرانی کا عمل بڑھایا گیا۔
ملزم کو اُس وقت پکڑا گیا جب وہ گائے سے زیادتی کرنے کے لیے باڑے کی طرف لوٹا، پکڑے جانے والے شخص کی شناخت راج کمار کے نام سے ہوئی جو اترپردیش نواب گنج کے علاقے گونڈہ کا رہائشی بتایا گیا۔
ملزم کا کہنا ہے کہ میں نشے میں تھا مجھے کوئی علم نہیں کہ مجھے کس بات کی سزا ملی، بس اُس وقت ہوش آیا جب لوگوں اور پولیس نے پکڑ کر مارنا شروع کردیا‘۔
رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد رضاکاروں اور علاقہ مکینوں نے راج کمار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اُسے پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے خلاف بھارتی انڈین کوڈ میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کی دفعات 376 اور 511 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
