Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی ایئرپورٹ پر سے غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام | زرائع نیوز

کراچی ایئرپورٹ پر سے غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 8 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

بین الاقوامی آمد لانج پر تعینات کسٹمز ایئرپورٹ کلکٹریٹ کے عملے نے دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی پہنچنے والے محمد ثاقب نامی مسافر کے سامان کی تلاشی لی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے گرین چینل استعمال کرتے ہوئے لاؤنج سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو عملے نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے سامان کی اسکیننگ کی۔

ایئر پورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس میں شراب کی بوتلوں کی نشاندہی ہوئی جس پر اس کے سامان کو کسٹمز ایگزامینیشن کانٹر پر منتقل کرکے مسافر کی موجودگی میں ہی سوٹ کیس سے 30 بوتل اعلی اقسام کی شراب برآمد کی۔

ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق ایئر پورٹ سے برآمد شدہ شراب کی 30 بوتلوں کی کل مالیت 8 لاکھ روپے ہے۔ ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔