Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ممکنہ بارشیں , کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی اقدامات کی ہدایت | زرائع نیوز

ممکنہ بارشیں , کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی اقدامات کی ہدایت

کراچی : محکمۂ موسمیات کی جانب سے بارشوں اور خراب موسم کے انتباہ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) نے جناح انٹرنیشنل پر احتیاطی اقدامات سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔

سی اے اے نے کہا کہ پرندوں کی سرگرمیوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اضافی برڈ ڈسپرسل ٹیمیں تعینات کریں، یقینی بنائیں کہ نالوں اور ڈرینیج میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو، دیگر تمام ضروری احتیاطی اقدامات جو آپریشنل سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری سمجھی کیے جائیں۔سی اے اے نے ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے

سی اے اے نے ہدایت نامے میں کہا ہے کہ اگر سمجھیں تو ہلکے جہازوں کو کسی اور محفوظ جگہ پر پارک کریں، کسی بھی حادثے یا تصادم سے بچنے کے لیے کھلے پڑے ہوئے سامان کی مناسب اسٹوریج کریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعلقہ اہلکار بارشوں کے دوران رن وے کی بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے کے لیے تیار رہیں، بارش کے دوران کیڑے مکوڑوں سے بچنے کے لیے رن وے کے اطراف اسپرے کریں۔