اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہوں گے۔
پارلیمنٹ سپریم ہے، اس کافیصلہ قبول کرنا ہوگا۔
زرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملکی مجموعی صورتحال ارکان اسمبلی کے سامنے رکھ دی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہوں گے۔
ان کاکہناتھا کہ حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل یقینی بنائے گی۔
کوئی کچھ بھی کرلے پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے رہی ہے۔
ملک کو اب کھیل تماشا کرنے والوں کے حوالے نہیں کیاجاسکتا۔
سیاسی اور معاشی صورتحال آپ کے سامنے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈٹ کر اپنے اراکین کے ساتھ کھڑا ہوں۔
عمران خان نے ملک کو تباہ کیا، ہم کشتی کو بھنور سے نکال لائے ہیں۔
پارلیمنٹ نے میرا انتخاب کیا، میں اس ادارے کو ہی جوابدہ ہوں۔