Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ضلع وسطی کے چیئرمین کی آشیرباد، ایک ہی خاتون تین عہدوں‌ پر تعینات

ضلع وسطی کے چیئرمین کی آشیرباد؟ ایک ہی خاتون تین عہدوں‌ پر تعینات

میونسپل کمشنر، کی ضلع وسطی میں سابقہ اعلیٰ افسران کی کرپشن کا انکشاف سامنے آیا جس کے مطابق شمعونہ صدف نے بیک وقت تین عہدوں کی تنخواہ  بٹوری اور کئی سال تک مزے لیتی رہیں۔

ذرائع نیوز کے نمائندے کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق شمعونہ صدر بیک وقت ڈاٸریکٹر ایڈورٹاٸزنگ، ڈاٸریکٹر ایڈمن، ڈاٸریکٹر ٹریڈ لاٸسنس اور ڈاٸریکٹر لینڈ یوٹیلاٸزیشن پر تعینات رہیں اور اب اُن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ سابق میونسپل کمشنر اختر شیخ اور خاتون افسر پر الزام ہے کہ انہوں نے معاہدے کی آڑ میں بلدیہ وسطی کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

کراچی: سابقہ میونسپل کمشنر ضلع وسطی اختر شیخ اور مبینہ سابقہ ڈائریکٹر ایڈورٹائیزنگ شمعونہ صدف کی کروڑوں کی کرپشن کے خلاف نیب کا تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ سندھ کے سیکشن آفیسر 5 نے نیب کے لیٹر نمبر No.CVC-2239/_ MC-475/IO-10/ _NAB(K)/2019/بتاریخ 25-04-2019 کے حوالے سے شمعونہ صدف کا تفصیلی سروس ریکارڈ جس میں ابتداٸی تقررنامہ سمیت پروموشن آرڈرز کے تمام قانونی مراحل کی تمام تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں شمعونہ صدف کے بیک وقت چار عہدوں جس میں 1-ڈائریکٹرایڈمن وسطی ، 2-ڈائریکٹر ایڈورٹائزنگ، 3-ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنس 4-ڈائریکٹر لینڈ یوٹیلائزیشن پر تعنیاتی کا قانونی جواز طلب کیا ہے جبکہ بلدیہ وسطی کے میسرز MFQ Vision کے ساتھ ہونے والے معاہدے بسلسلہ سائن بورڈز معاہدے کی رقم اور ریکوری کی تمام تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابقہ میونسپل کمشنر اختر شیخ اور شمعونہ صدف نے معاہدے کی آڑ میں بلدیہ وسطی کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور شمعونہ صدف نے اپنے دستخط سے میسرز MFQ Vision کو موونگ پبلسٹی کی غیرقانونی اجازت بھی دی اور ضلع وسطی کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ بعدازاں مورخہ 3 مئی2019 کو نیب نے مبینہ جعلی آفیسر شمعونہ صدف کا تمام سروس ریکارڈ اور معاہدوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

خاتون افسر کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا آشیرباد بھی حاصل ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان ہاشمی نے جب سے عہدہ سنبھالا متذکرہ خاتون اور آفسر کے خلاف شکایات موصول ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی۔