لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ وکلا اگر اپنا قبلہ درست کرلیں اور ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوں تو اُن پر کوئی بھی تنقید نہیں کرسکتا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے کہاہے کہ وکلا اپنا رویہ درست کریں تو کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔ ایک لا کالج کی تقریب سے خطا ب میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لمبی تقریرنہیں کروں گا میری تقریر بڑی مختصر ہو گی۔ میڈیکل اور قانون کے شعبے بہت مقدس ہیں ۔ ڈاکٹر انسانی جسم کا علاج کرتا ہے قانون دان معاشرے کی بیماریوں کا علاج کرتا ہے۔
https://www.facebook.com/HUMNewsPakistan/videos/435427240564930/
