دبئی میں مقیم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2 مئی کو پاکستان واپس آجائیں گے۔
پرویز مشرف کی واپسی کا اعلان سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں چیف جسٹس کے ریمارکس کے بعد دیا گیا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکم دیا تھا کہ اگر مشرف حاضر نہ ہوئے تو صفائی خا حق کھو دیں گے اوف عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی۔
دو روز بعد پرویز مشرف کے وکیل نے وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اب اطلاع آئی ہے کہ سابق آرمی چیف کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی اور انہیں دبئی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
سابق صدر پرویز مشرف کو دبئی کے ہسپتال میں واپس داخل کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ان کی حالت کے بارے میں رات گئے معلوم ہو سکے گا کیونکہ متعدد ٹیسٹ لیئے جا چکے ہیں، اور انکی فائنل رپورٹ کا انتظار ہے۔ تاہم موجودہ حالت کے تحت ان کے چلنے پھرنے میں مشکلات بھی رپورٹ ہوئیں۔
