Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 روز کیلیے ڈبل سواری پر پابندی عائد | زرائع نیوز

کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 روز کیلیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی، جس کا محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

کراچی کے ضلع وسطی ، شرقی اور جنوبی میں 8 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک یعنی 25 ستمبر سے 29 ستمبر تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سندھ کے 13 مختلف اضلاع میں پابندی عائد کی گئی ہے۔ حیدرآباد ، دادو ، سکھر ، خیر پور ، گھوٹکی ، لاڑکانہ ، قمبر ، جیکب آباد کشمور اور شہید بے نظیر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگئی۔