پاکستانی دنیا کی دسویں‌ تپو ترین قوم قرار

پاکستانی زیادہ تپنے والی اقوام میں شامل

عالمی ادارے کی جانب سے کیے جانے والے سروےمیں یہ بات سامنے آئی کہ لوگ اب پہلے سے زیادہ ناراض اور زہنی تناؤ میں رہتے ہیں جبکہ اُن کی پریشانی بھی دگنی ہے۔

سروے کے دوران ۱۵۰ سے زائد ممالک کے شہریوں سے سوالات کیے گئے جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ ہر تیسرا شخص ذہنی تناؤ جبکہ ہر پانچواں شخص اداس یا ناراض ہے۔

عالمی جذبات کی عکاسی اور اُس پر نظر رکھنے والے ادارے گیلپ گلوبل ایمشونز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کا سب سے منفی ملک چاڈ اور نایجیرئیا جبکہ سب سے زیادہ مثبت ملک لاطینی امریکا ہے۔

حیران کن طور پر فہرست میں پاکستان کا نمبر دسویں نمبر پر ہے، یعنی پاکستانیوں کا غصہ دنیا کے دس ممالک میں شامل ہے۔ سروے میں  شامل افراد کے تجربات اور اُن کی توجہ پر بھی خصوصی توجہ دی گئے۔ سروے میں شامل افراد سے اس طرح کے سوالات پوچھے گئے کہ کیا گزشتہ روز آپ بہت مسکرائے تھے یا بہت ہنسے تھے؟ اور کیا آپ کے ساتھ لوگ عزت سے پیش آئے تھے؟