Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
10 سال قبل سمندر میں پھینکا گیا آٹھ سالہ بچی کا پیغام موصول | زرائع نیوز

10 سال قبل سمندر میں پھینکا گیا آٹھ سالہ بچی کا پیغام موصول

وکٹوریہ: آسٹریلیا میں ساحلِ سمندر کی صفائی کرنے والے عملے کے ایک ممبر کو 10 سال قبل پانی میں پھینکا گیا بوتل بند پیغام ملا ہے۔آسٹریلوی ریاست وِکٹوریا کے شہر وارنابُول میں روس ایونز بیچ پیٹرول 3280 کے ساتھ ساحل کی صفائی کر رہی تھیں جب انہیں پلاسٹک کی بوتل میں بند آٹھ سالہ بچی کا پیغام ملا۔

پیغام میں لکھا تھا ’میرا نام آئنیس زیپکان ہے، میں 8 سال کی ہوں، جس کو بھی یہ پیغام ملے اس کے لیے میری اور میرے خاندان کی طرف سے نیک تمنائیں۔پیغام موصول ہونے کے بعد روس ایونز نے انسٹاگرام پر اس بچی کو تلاش کیا (جس کی عمر اب 18 سال ہے)۔

بوتل نے 10 سالوں کے عرصے میں 80 کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کیا۔

(نیٹ نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک)