Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
لیاری گینگ وار کا بھتہ خور گرفتار | زرائع نیوز

لیاری گینگ وار کا بھتہ خور گرفتار

کراچی: سندھ پولیس نے رات گئے دہرے قتل میں ملوث منشیات فروش اور ایک گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب جاری اعلامیے کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سے دہرے قتل میں ملوث منشیات فروش صدام کو پولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کیا۔ ملزم نے اگست میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 افراد کو مخبری کے شبہ میں قتل کیا تھا۔

ملزم صدام نے اپنے ساتھیوں سمیت خمیسو گوٹھ میں منشیات فروشی کرتا تھا۔ ساجد اور عثمان کو قتل کرنے کے بعد ملزم دادو فرار ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران لیاری میں بغدادی سے گینگ وار شیراز کامریڈ گروپ کے ملزم عمیر عرف دبئی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم قتل، اقدام قتل، بھتاخوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے۔