Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انو بھائی پارک کے قریب کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں‌ انسانی ہڈیاں برآمد، پولیس نے کیا شبہ ظاہر کیا؟ | زرائع نیوز

انو بھائی پارک کے قریب کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں‌ انسانی ہڈیاں برآمد، پولیس نے کیا شبہ ظاہر کیا؟

کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد تین نمبر میں واقع انو بھائی پارک کے قریب سے کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی جو کئی سال پرانی بتائی جارہی ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق گرین لائن منصوبے کی کھدائی کے دوران مزدوروں کو زمین میں دفن کپڑے کے تھیلے برآمد ہوئے جنہیں کھولا گیا تو اُن میں انسانی ہڈیاں موجود تھیں، منتظمین نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کے حوالے سے مطلع کیا جس کے بعد ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے۔

پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے ہڈیوں کے تھیلے ڈاکٹرز کے سپرد کردیے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’ابھی اس معاملے پر کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، البتہ ابتدائی طور پر معاملہ میڈیکل ویسٹیج کا معلوم ہوتا ہے کیونکہ پرانے دور میں آپریشن کے دوران ہڈیوں کو علیحدہ کردیا جاتا تھا‘۔

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ شوگر کے مریضوں کے جسمانی حصوں کو بھی کاٹ کر الگ کیا جاتا ہے، پہلے ان ہڈیوں کو مختلف جگہوں پر دفنا دیا جاتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب کچھ سالوں سے ان ہڈیوں کو جدید طریقے سے ختم کر دیا جاتا ہے، اندازہ ہے کہ یہ ہڈیاں کئی دبائی پرانی معلوم ہوتی ہیں۔