Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایڈمنسٹریٹر شکیل احمد نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کا نقشہ بدل دیا | زرائع نیوز

ایڈمنسٹریٹر شکیل احمد نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کا نقشہ بدل دیا

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد کی کاوشوں سے ضلع شرقی کے علاقوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کی بدولت بتدریج بہتری آ رہی ہے،مردم شماری کے حوالے سے ڈی ایم سی ایسٹ میں شکایتی مرکز قائم کر دیا گیا ہے جس کا فوکل پرسن امتیاز بھٹو کو مقررکیا گیا ہے.

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے یوسی 18 بہادرآباد میں سڑکوں کی استرکاری کے کام کا معائنہ کیا اور کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معیاری ترقیاتی کاموں سے عوام کو مستفید کرنا چاہتے ہیں لہذا اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے، ضلع شرقی میں سڑکوں کی بہتری کیلئے جہاں تک ممکن ہوگا،کام کرینگے اسوقت تقریبا ہر یوسی میں ترقیاتی کام جاری ہیں.

اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع شرقی میں جاری ترقیاتی کاموں کا ازخود بھی معائنہ کریں تاکہ بہتر طریقے سے ترقیاتی کاموں کو سرانجام دیا جاسکے.

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ،سید شکیل احمد کی ہدایت پر مردم شماری کے حوالے سے شکایات کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ کے شکایتی مرکز کو فعال کر دیا گیا ہے جہاں مردم شماری کے حوالے سے موصولہ شکایات کو متعلقہ محکمے کو روانہ کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں ہرایک کا اندراج ہونا ضروری ہے تاکہ وسائل اندراج کے حوالے سے میسر آسکیں جو کہ پاکستانیوں کے آنے والے مستقبل کیلئے انتہائ ضروری ہے.

دورے کے دوران انکے ہمراہ فوکل پرسن، امتیاز بھٹو، سپریٹینڈنگ انجنئیرز، مبین شیخ، سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر جمال رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم، ارشاد علی ودیگر افسران موجود تھے.