Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیراعلیٰ نے جامعہ این ای ڈی کے "ماں جی" اسکالرشپ کاافتتاح کردیا | زرائع نیوز

وزیراعلیٰ نے جامعہ این ای ڈی کے “ماں جی” اسکالرشپ کاافتتاح کردیا

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے ہماری زندگی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ہمیں اپنے فارغ التحصل اور مستحق طلباء کی ترقی اور مالی معاونت کیلئے مدد کرنی چاہیے، سندھ حکومت کم وسائل کے باعث تعلیم سے محروم تمام ہونہار طلباء تک رسائی ممکن بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں جامعہ این ای ڈی کی جانب سے یونیورسٹی کے مستحق طلباء کو اسکالرشپ دینے کیلئے منعقدہ “ماں جی” اسکالرشپ کی پہلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پروگرام میں وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش لودھی، انجینئر آفتاب رضوی، طلباء و والدین نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے خطاب کے آغاز میں اپنے ماضی میں این ای ڈی میں داخلہ لینے کو کو یاد کیا ۔ انہوں نے کہا میرے کالج کے چند ہم جماعتوں کے علاوہ یونیورسٹی میں میرا کوئی دوست نہیں تھا لیکن پھر میں نے بہت سے دوست بنائے جو میرے بھائیوں کی طرح ہیں اور خاندان کے افراد کا حصہ بن گئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے امریکہ میں اپنے ڈبل ماسٹرز کیلئے دو اسکالرشپ جیتے ہیں اور الحمدللہ میں نے دونوں اسکالرشپس واپس کر دی تاکہ کوئی اور مستحق طالب علم ان سے مستفید ہوسکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انھوں نے ”قرض حسنہ” (تعلیم کیلئے قرض) بھی لیا جسے بعد میں چکا بھی تھا۔ تقریب سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ 2022 میں قائم کی گئی ماں جی اسکالرشپس کو شروع کرنے پر خوش ہیں، مجھے یقین ہے کہ معزز مہمان سوچ رہے ہوں گے کہ اس اسکالرشپ پروگرام کا نام ماں جی کیوں رکھا گیا ہے؟۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسکالرشپ کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا مطلب صرف مستحق طلباء کی مالی مدد نہیں بلکہ یہ ماؤں، ان کے بچوں اور یونیورسٹی/انسٹی ٹیوشن کے درمیان تعلق استوار کرنا ہے۔ مراد شاہ نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کی پیدائش سے ہی ان کیلئے شاندار کیریئر کا خواب دیکھتی ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ جیسے جیسے ان کے بچے بڑے ہوتے ہیں تو وسائل کے چیلنجز اور تعلیمی لاگت ان ماؤں کے خوابوں کے درمیان رخنہ بنتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے یو نیورسٹی کی انتظامیہ، فارغ التحصیل طلباء اور ڈونرزکو 70 ملین روپے کی سیڈ منی سے فنڈ کے قیام کے قابل تحسین اقدام پر مبارکباد پیش کی ۔