Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
محسن داوڑ کے گھر گرفتاری کے لیے چھاپہ، ویڈٰیو سامنے آگئی | زرائع نیوز

محسن داوڑ کے گھر گرفتاری کے لیے چھاپہ، ویڈٰیو سامنے آگئی

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں گھر پر چھاپہ مار کر محسن داوڑ کو گرفتار کرلیا، کارروائی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق خاڑ کمڑ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے مفرور رکن قومی اسمبلی کے گھر پر سیکیورٹی فورسز نے آج صبح اچانک چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔

پی ٹی ایم کے رہنمامحسن داوڑ خاڑ کمر چیک پوسٹ پرحملے کےبعد سے مفرور تھے۔ خاڑ چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد رکن اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم محسن داوڑ ہجوم کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی بنوں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں دہشت گردی، 302، 324 اور دیگر سمیت کل 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر نے مسلح ساتھیوں سمیت سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔