ناصر شاہ نے عمران خان پر کیا سیاسی طنر کیا ؟ جانیئے!

کراچی : صوبائی وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اقتدار سے نکلنے کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم نجات، یوم عدم اعتماد اور یوم جمہوریت منانا چاہیے۔صوبائی وزیرِ نے پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی وائٹ پیپر شائع کرنے کے بجائے اپنی 4 سالہ حکومت کا بلینک پیپر شائع کرتے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور میں ملکی معیشت، گورننس، سیاسی اقدار اور اداروں کا جنازہ نکال دیا۔ آج پھر عمران نیازی اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت کر رہا ہے کہ دوبارہ اعتبار کر کے دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پر ان کے اپنے سابق وزیر اور مشیر اعتبار نہیں کرتے تو ان کے ڈسے ہوئے کیسے اعتبار کریں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے شہباز شریف کو اس لئے حکومت ملی کیونکہ انہوں نے جنرل باجوہ سے ایکسٹینشن کا وعدہ کیا تھا، اسے یاد ہوگا اس نے خود جنرل باجوہ کو تاحیات آرمی چیف بنانے کی پیشکش کی تھی, عمرانی دور میں کتنے صحافی گرفتار ہوئے، کتنوں کو نوکری سے نکلوایا اور کتنوں کی تذلیل کی اس پر وائٹ پیپر ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: