توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کافیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی۔
جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل بینچ حکومتی اپیل پر سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے 1990ء سے 2001ء تک توشہ خانہ کی تفصیل پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔
23 مارچ کو جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ حکومت عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے 7 یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: