کراچی: بانی ایم کیو ایم نے نئے انتخابی نشان کا اعلان کردیا جس کے مطابق وہ آئندہ انتخابات میں تلوار کے نشان کے ساتھ انتخابی میدان میں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے گزشتہ روز کارکنان سے سوشل میڈیا پر ایک گھنٹے سے طویل وقت کا خطاب کیا جس میں انہوں نے روایتی انداز اپنا رکھا تھا۔
بانی ایم کیو ایم نے الیکشن کے بائیکاٹ اور کم ٹرن آؤٹ پر کارکنان کو شاباش دی جبکہ انہوں نے ووٹ نہ دینے والے عوام کو بھی سراہا، اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت دھاندلی کر کے بنوائی جارہی ہے۔
الطاف حسین نے عمران خان کی ویڈیو بھی چلائی جس میں سیتا وائٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کیا اور ٹیرین کی پیدائش پر بھی تبصرہ کیا۔
علاوہ ازیں بانی ایم کیو ایم نے اعلان کیا کہ اب ہمارا نشان ضرب عضب کی پہنچان، حیدر قرار کی شناخت یعنی تلوار ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر بیرون ملک میں مقیم کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کی اس کے علاوہ الطاف حسین نے مریم نواز اور نوازشریف سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
