Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلگت ، بلتستان، اسکولوں‌ پر حملے، 10 افراد گرفتار، چیف جسٹس کا نوٹس | زرائع نیوز

گلگت ، بلتستان، اسکولوں‌ پر حملے، 10 افراد گرفتار، چیف جسٹس کا نوٹس

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں لڑکیوں کے اسکولوں پر حملوں اور انہیں جلانے کے واقعات پر 10مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد کو داریل و تانگیر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔

آئی جی گلگت بلتستان پولیس ثناء الله عباسی کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں مقامی لوگ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے 12 تعلیمی اداروں پر حملے کیے، ان میں توڑ پھوڑ کی، املاک کو آگ لگادی اور دو اسکولوں میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کیے جس کے بعد وہ با آسانی فرار ہوگئے تھے۔

اسکول جلانے کے واقعات پر چیفس جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار، نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔