کراچی میں بینک لاکر لوٹنے کا واقعہ، نامعلوم افراد کروڑوں روپے مالیت کا ڈھائی سو تولے سونا لے اڑے

کراچی میں بینک لاکر لوٹنے کا واقعہ، نامعلوم افراد کروڑوں روپے مالیت کا ڈھائی سو تولے سونا لے اڑے

کراچی (کرائم رپورٹر ) کلفٹن میں واقع بینک میں لاکر کاٹ کر نقب زنی کی بڑی واردات میں نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر کروڑو روپے مالیت کے زیورات کا صفایا کردیا گیا، متاثرہ خاتون نے بینک انتظامیہ کے خلاف نقب زنی کا مقدمہ درج کرادیا ، اس حوالے ڈاکٹر انیتا قاضی ٰ نے بتایا کہ کلفٹن کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ پر قائم فیصل بینک میں میرا لاکر ہے جس کا نمبر 370ہے بدھ کی دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے کے وقت بینک کے اندر لاکرسے اپنے زیورات نکالنے گئی تو اندر جاکر دیکھا کہ میرا لاکر کاٹا ہوا تھا اس کے اندر موجود 250تولہ سونا اورمختلف زیوارت موجود تھے جو غائب تھے اس دوران میرے ساتھ بینک کے افسر جہانزیب خان بھی موجود تھے جو خود دیکھ کر حیران کن رہے گئے ، ڈاکٹر انیتاقاضی نے بتایا کہ انتہائی مہارت کے ساتھ لاکر کاٹ کر زیورات نلکالے گئے اس حوالے بینک کے افسران و عملے سے پوچھا گیا تو سب نے لاعملی ظاہر کردی کہ اس واردات کو کسی کوئی علم نہیں انھوں نے کہا کہ بینک اندر واردات ہوگئی بینک عملہ بے خبر رہا جو کہ ایک تشویشناک بات ہے ، انھوں نے الزام عائد کیا کہ اس واردات بینک کا عملہ ملوث ہے ، انھوں مزید بتایا کہ اس لاکر میر ا، میری والدہ ، بھابھی اور بہن کا مشترکہ طور سونا موجود تھا ، تاہم پولیس نے ڈاکٹر انیتا قاضی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 293/21درج کرکے تفتیش شروع کردی ، پولیس کے مطابق مقدمہ مدعیہ نے مقدمے میں بینک کو عملے کا نامزد کرایا ہے ، ایس ایس پی ساو ¿تھ زبیر نذیرکے مطابق متاثرہ خاتون نے ڈیڑھ سال بعد اپنا لاکر چیک کیا،لاکر کس وقت کاٹا گیا؟ واردات کب ہوئی، تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: