Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رینجرز کی بڑی کارروائی، فاروق لالہ گروپ کے پانچ کارندے گرفتار | زرائع نیوز

رینجرز کی بڑی کارروائی، فاروق لالہ گروپ کے پانچ کارندے گرفتار

رینجرز کی بڑی کارروائی، فاروق لالہ گروپ کے پانچ کارندے گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر ) پاکستان رینجرز نے پشاور سے گاڑیوں کے ٹائروں اور خفیہ خا نوں میں چھپا کر منشیات کراچی اسمگل کرکے شہر میں سپلائی کرنے والے منشیات فروش فاروق لالہ گروپ کے 5 کارندوں کو معصوم شاہ کالونی، کالا پل،چنیسر گوٹھ سے گرفتار کرلیا تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے معصوم شاہ کالونی، کالا پل،چنیسر گوٹھ اور محمود آباد میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش کے5 ملزمان ولی داد، اللہ داد، عمر زمان، فرخ اور نثاراحمد کو گرفتار کرلیا۔ ملز مان کا تعلق منشیات فروش فاروق لالہ گروپ سے ہے دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پشاور سے بدنام زمانہ فاروق لالہ کے بیٹے عرفان کے ذریعے گاڑیوں کے ٹائروں اور خفیہ خا نوں میں چھپا کر لاتے تھے۔ ملزمان منشیات کے علا وہ بھاری مقدار میں گٹکا ماوا تیار کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلا ئی کر تے تھے اور ملزمان کالا پل معصوم شا ہ کالونی میں جو ئے کا اڈہ بھی چلا رہے تھے ملز مان نے جنوری 2021میں ایک شخص محمد علی کو منشیات فروشی میں رکاوٹ ڈالنے پر فائرنگ کر کے ز خمی کر دیا تھا۔ ملزمان اپنے دیگر سا تھیوں کے ساتھ ملکر کا لا پل، چنیسر گو ٹھ اور ڈ یفنس میں ما ہا نہ30لا کھ روپے کی مالیت سے زائد منشیات فروخت کر تے تھے۔ ملز مان سے بھاری مقدار میں چر س اور ہیروئن بھی بر آمد کی گئی گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں.