Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کی مجموعی قومی پیداوارمیں2فیصد نمو کی پیشنگوئی | زرائع نیوز

پاکستان کی مجموعی قومی پیداوارمیں2فیصد نمو کی پیشنگوئی

کراچی : عالمی بینک نے مالی سال 2023 میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) میں2فیصد نمو کی پیشنگوئی کی ہے۔

یہ بات عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ عالمی اقتصادی منظرنامہ میں کہی گئی ہے۔قبل ازیں اکتوبرمیں بھی عالمی بینک نے اپنے جائزوں میں جی ڈی پی میں دو فیصد نمو کی پیشنگوئی کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کی شکار ہے ، زرمبادلہ کے ذخائرکم ہیں، مالی خسارہ اور گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے نتیجے میں مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔

گزشتہ سال مون سون میں ہونے والی شدید بارشوں سے زراعت، بنیادی ڈھانچہ اور لائیو سٹاک کو شدید نقصان پہنچا، زراعت پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کا 23فیصد ہے جبکہ روزگارکی فراہمی میں اس کا حصہ 37فیصد سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون سے دسمبر تک کی مدت میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 14فیصد کمی ہوئی ۔

صارفین کیلئے بنیادی اشیاء کی مہنگائی دسمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر24.5فیصد کی سطح پر پہنچی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے مجموعی قومی پیدوار(جی ڈی پی) کا 4.8فیصد نقصان ہوا ہے۔