Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مردم شماری میں درست نہ گنا گیا تو حکومت دن گننا شروع کردے، خالد مقبول | زرائع نیوز

مردم شماری میں درست نہ گنا گیا تو حکومت دن گننا شروع کردے، خالد مقبول

حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کراچی او رحیدرآباد کے عوام کو صحیح نہیں گنا تو پھر اپنے برے دن گنا شروع کردے ،آپ پہلے غربت کو بچالیں پھر سیاست بھی بچالینا۔

وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے میڈیکل کیمپ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم نے جاگیرداروں کو نہیں بلکہ غریب اور متوسط طبقے کو ایوان تک پہنچایا، پیپلزپارٹی مردم شماری پر یقین نہیں رکھتی ، ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ یہ غلاموں کا شہر نہیں ہم ابھی شریف نہیں ہوئے شریف بہت خطرناک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نظام کیلئے خطرہ ہیں یہاں ایم کیوایم کے سوا سب کو ریلیف ملا، ہماری سیاست کی بنیاد ہی خدمت پر ہے ، ہم نے طبقاتی جدوجہد کا آغاز روز اول سے کرکے دکھایا، انہوں نے کہاکہ اس جاگیردارانہ جمہوریت کے ایوانوں میں ہم نے عام آدمی کو پہنچایا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ 2018ء میں جو جیتے تھے وہ بھی حیران تھے جنہوں نے جتوایا وہ بھی پریشان تھے۔ ایم کیوایم پر خدمت کرنے پر بھی پابندی لگی ، سیاست کرنے پر بھی غیر اعلانیہ پابندی لگی اس کے باوجود ہم نے عوام کی خدمت کے سفر کو جاری رکھا۔

خالد مقبول نے کہاکہ ہمیں سیاست کرنے کا وقت ابھی ملاہی نہیں ، پاکستان کا نصیب اس وقت بدلے گا جب علم اور انصاف سب کیلئے ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مردم شماری میں وومن ائیرر کی وجہ سے ٹیکنالوجی کو لایا گیا۔