کراچی: فارما ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سے تجارت کی بندش کے بعد پاکستان میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فارما ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ جولائی سےحکومت نےبھارت سےتجارت بندکی، بھارت سےتجارت کی بندش کاسب سےزیادہ نقصان فارما سیکٹرکو ہوا کیونکہ فارماسوٹیکل پروڈکٹس اورخام مال بھارت سےدرآمد کیاجاتا تھا۔
حکام کے مطابق کم قیمت کیوجہ سےبھارت سےآنیوالےخام مال سود مند تھا اور اس کی مدد سے سستی ادویات تیار کی جاتی تھیں، بھارت سےدرآمدکی اجازت نہ ملی توجان بچانےوالی ادویات کی قلت ہوجائیگی، ادویات نہ ہونےسےمریضوں کی جان خطرےمیں پڑسکتی ہے۔
