Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پولیس کے طریقہ تفتیش کو سائنٹفک بنانے کےلئے اقدامات کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب | زرائع نیوز

پولیس کے طریقہ تفتیش کو سائنٹفک بنانے کےلئے اقدامات کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت پولیس ریفامرز کمیٹی کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، سیکرٹری قانون علی احمد بلوچ، اے آئی جی لیگل قمر رضا جسکانی، ڈپٹی سیکرٹری قانون ریاض جاکھرانی اور محکہ داخلہ کے نمائندے سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں قانونی اصلاحاتی کمیٹی میں مختلف قوانین میں ترامیم پر بحث کی گئی۔اجلاس میں آئی جی سندھ نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس قانون میں عوام کی بہتری کو مد نظر رکھا جائے گا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ پولیس قانون کو مزید بہتر بنایا جائے اور قوانین کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے جس میں مجوزہ ترامیم، تفتیشی حوالہ جات اور بہتر شفافیت پر دی گئی پیشکش قانون میں غالب ہوگی مزید برآں جرائم کے مقدمات میں استغاثہ کو مربوط انداز میں سائنٹیفک بنایا جائے گا۔