ایم ڈی کیٹ تنازع، فاروق ستار نے جوانی کیطرح دوبارہ سیاست شروع کردی

کراچی میں ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کے احتجاج میں فاروق ستار بھی اُن کے ہم آواز بنے اور جوانی کو یاد کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے کیونکہ احتجاجی کے باعث انتظامیہ نے مرکزی دروازے کو بند کردیا تھا۔

ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ و طالبات ڈاؤ یونیورسٹی کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے، اس دوران ڈاؤ یونیورسٹی کا گیٹ بند کیا، فاروق ستار یونیورسٹی کا گیٹ پھلانگ کر اندر چلے گئے اور کہا کہ بچوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، احتجاج میں ان کا ساتھ دیں گے۔

طلبہ کا مؤقف ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ سلیبس سے باہر دیا گیا، پرچہ ڈاؤ یونیورسٹی نے تیار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: